پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا گیا۔

شارجہ, پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں تزک واحترام کے ساتھ بانی پاکستان، داعی امن، قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا گیا


اس سلسلے میں شارجہ وگردونواہ کے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے قائد اعظم کے ساتھ اپنی بےپناہ عقیدت ومحبت کا ہدیہ تہنیت پیش کیا۔ دیار غیر میں اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے قائداعظم اور پاکستان سے اپنی بے پناہ محبت کا ثبوت اس عزم کے ساتھ پیش کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کے ساتھ ہر مشکل میں اور خوشیوں میں دامہ درمہ اور سخنہ شریک ہیں۔
یوم پیدائش کا کیک پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے فراز احمد صدیقی جنرل سیکریٹری، عمران اسلم فنانس سیکریٹری، سرمد خان، سجاد خان، کاشان تمثیل، ڈاکٹر نورالصباح، اسما عامر صدیقی، ملک شہزاد اور دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ تالیوں کے ہدیہ تہنیت کے ساتھ کاٹ کے تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پہ مقررین کے قائد اعظم کے جزبہ ہمت واستقامت کی تعریف کی جس کے باعث پاکستان کا قیام ممکن ہوا اور قائد اعظم کے عظیم قول کام، کام اور بس کام کی تکمیل میں محنت کریں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں