جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، ہلاکتیں 179 ہو گئیں

جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں ہلاک ہونے والے مسافروں کی تعداد 179 تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے (Jeju Air 7C 2216 ) میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے موانگ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

جنوبی کوریا کی ٹرانسپورٹ منسٹری کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً تین دہائیوں میں جنوبی کوریا کی ایئرلائن کیساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کے گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جبکہ 2 افراد کو حادثہ کی جگہ سے زندہ نکالا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنکاک سے واپس آنے والے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی بتائی گئی۔ چند زیر گردش تصاویر میں دکھایا گیا کہ طیارہ اپنے پیٹ کے بل اتر رہا ہے جس کے بعد طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا، آذربائیجان کے حکام کی تصدیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ جیجو ایئر ملک کی سب سے بڑی بجٹ ایئر لائنز میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہے طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

طیارہ حادثہ ممکنہ طور پر پرندہ ٹکرانے اور خراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم حادثے کی حقیقت کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں