نوشہروفیروز میں مورو قومی شاہراہ پر خوفناک حادثے میں 7 مسافرجاں بحق ہوگئے۔
تگربرادری کےافراد حیدرآباد میں شادی سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتارمسافر وین ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 7 مسافرجاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچی اورخاتون بھی شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق وین میں تگربرادری کے افراد سوارتھے، جو حیدرآباد میں شادی کی تقریب سے واپس نوشہروفیروز آرہے تھے۔ ٹریلر تحویل لے لیا گیا،ڈرائیورجائے وقوع سے فرارہوگیا۔