زاہدہ ملک اعوان سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی وومن ونگ کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی منائی گئی.

شارجہ, زاہدہ ملک اعوان سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی وومن ونگ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پربینظیر بھٹوشہید کی17ویں برسی کا اہتمام کیا گیا


جس میں ثروت سلطانہ، نجمی مسرت، ڈاکٹر۔ فردوس، صائمہ پروین، صائمہ بٹ، آمنہ محمود، سعدیہ پرویز، ڈاکٹر۔ نور، صبا عامر، تسلیمہ، ندا، نائلہ، سیما، منیبہ اوردیگرخواتین نے شرکت کی. اس موقع پر زاہدہ ملک اعوان نے کہا کہ ہم شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر انکی عظیم جدو جہد اور قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد کے اس طویل اور صبر آزما سفر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں.تقریب کے آخر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کے دیگر شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں