ضلع کرم میں درپیش بحران کے حل کے لیے ہونے والا گرینڈ جرگہ نتیجہ خیز ہوگیا، تحریری امن معاہدے کا امکان۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں بے امنی سے دوچار ضلع کرم میں قیام امن کے لیے ہونے والا گرینڈ امن جرگہ کامیاب مذاکرات کے تحریری امن معاہدے کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بے امنی سے دوچار ضلع کرم میں فریقین تحریری امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے آج کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگہ ہو گا۔
یاد رہے کہ مسلسل کئی ماہ سے بے امنی کے شکار ضلع کرم مرکزی راستوں کی بندش اور ضروری اشیا کی ترسیل منقطع ہوجانے سے ضلع میں ادویات اور خوارک کی قلت قحط کی کسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اس صورتحال کیخلاف پاراچنار میں 7 دن سے احتجاج جاری ہے۔ مطالبات کی منظوری کے لیے بچے، بڑے اور بزرگ شدید سردی میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔