مائیکرو سافٹ کے ونڈو آپریٹنگ سسٹم میں سیکیورٹی نقص کے انکشاف پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ صارفین اور اداروں کے سسٹم ہیک اور ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔ خبردار کیا گیا کہ سیکیورٹی نقص سے صارفین، ڈومین نام اور پاس ورڈ چوری، فائل کھولے بغیر ہی اہم معلومات تک رسائی ہوسکتی ہے۔
سیکیورٹی نقص سے مائیکروسافٹ کے ونڈوز سیون سے الیون تک ورژن متاثرہوسکتے ہیں۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سیکیورٹی اسٹریٹجی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔ شیئرڈ ڈرائیوز، شیئرڈ فولڈرز اور ای میلزاٹیچمنٹ سے ممحتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
صارفین کو پاسورڈزپیچیدہ رکھنے اور مختصرعرصے بعد تبدیل کرتے رہنے اور مختلف ایپلی کیشنز کا ایک ہی پاسپورڈ نہ رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔