کراچی میں سائبیرین ہواؤں کی انٹری،

کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے انٹری دے دی، جسم میں چبھنے والی ان ہواؤں نے موسم مزی سرد کردیا ہے۔ سائبیرین ہواؤں کے باوجود شہر قائد میں رات کا درجہ حرارت نو سے گیارہ ڈگری تک برقرار ہے۔

ملک میں سردی کی دھواں دھار اننگز جاری ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں چاندی بکھرنے سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔

لیہہ منفی نو ڈگری کے ساتھ سرد ترین رہا، سکردو میں منفی آٹھ، کوئٹہ میں منفی پانچ، قلات میں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی بلوچستان میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی، کوئٹہ میں پارہ منفی پانچ تک گرگیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے ٹھنڈ بڑھا دی، جہاں محکمہ موسمیات نے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی، شہراقبال میں پارہ گر کر چار سے چھ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پشاور کا پارہ بھی نقطہ انجماد تک جاسکتا ہے۔

کراچی میں منگل اور بدھ کو سائبیرین ہواؤں کے جھکڑ چلیں گے اور پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے، رات کا درجہ حرارت آٹھ سے دس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں