پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا8 واں ایڈیشن فروری 2025 کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں منعقد ہو گا

پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو PIPEX اور میر گروپ آف انویسٹمنٹ یو اے ای کے درمیان دبئی میں کاروباری معاہدہ پر دستخط ھوئے – اس موقع پر شکیل احمد میر چیئرمین میر گروپ اور عمران خٹک چیئرمین پیپیکس ایگزیبیشن موجود تھے-


دونوں کمپنیوں کے سربراہان کے درمیان MOU کی دستخطی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اوو رسیز پاکستانیوں کو مناسب ریٹ پر اندرون اور بیرون ملک بہترین رہائش فراہم کرنا ہے-شکیل احمد میر اور عمران خٹک نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے شہر پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا 8 واں ایڈیشن 14 فروری 2025ء کو سعودی عرب کے شہر الخبر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز پراپرٹی ایڈوائزر شرکت کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انویسٹرز کو خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی اس حوالے سے کاؤنٹرز بلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں دن بدن مختلف کمپنیز کی تعداد میں اضافہ اور انوسٹرز کا رحجان دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے ایکسپو کے آرگنا ئز ر عمران خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی سرمایا کاری میں اضافہ اور انوسٹرز کو قابل بھروسہ کلائنٹ سے متعارف کروانا ہے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا سر ما یہ محفوظ اور منافع بخش رہے ۔ یادر ہے کہ PIPEX کے پہلے ایڈیشن دبئی، قطر، بحرین و دیگر ممالک میں بھر پور کامیابی سے انعقاد پزیر ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب میں جاری یہ سلسلہ بھی انتہائی خوش آئند اور اوور سیز پاکستانیز کی خاصی دلچسپی کا مرکز رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں