مریم نواز کا دورہ چین، نیشنل پیپلز کانگرس اسٹینڈنگ کمیٹی کےوائس چیئرمین سےملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے دوران نیشنل پیپلز کانگرس سٹیڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات کی جس دوران پاک چین سٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لی ہانگ زونگ نے وزیراعلی پنجاب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، لی ہانگ زونگ چینی کیمونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن ہیں ۔

ملاقات کے دوران مسٹر لی ہانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے مریم نواز کے کردار کو سراہا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب میں بہتری لانا چاہتے ہیں، دورہ چین میرا باقاعدہ پہلا سرکاری وزٹ ہے، میرا دورہ چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کےاستحکام کی عملی کاوش کامظہرہے۔

لی ہانگ زونگ نے کہا کہ چینی قیادت پاک چائنہ کوریڈور کے منصوبے کو مزید بہتر بنا کر باہمی تعلقات کو عروج پرلے جانا چاہتی ہے، چائنہ کے گورننس سسٹم، جیو پولیٹیکل امور، ڈویلپمنٹ اورکلچر کے امور پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بصیرت قابل تحسین ہے، وزیراعلی پنجاب جیسی متحرک ویژنری شخصیت سے ملنا اعزاز سمجھتا ہوں ، پنجاب کے عوام کی خدمت کے لئے وزیراعلیٰ کا ویژن قابل تحسین ہیں۔

مسٹر لی ہانگ کونگ نےپاک چائنہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کا وشوں کو بھی سراہا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں