اوورسیز پاکستانیوں کے ترجما کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سول نافرمانی کی بات کرنے والے دراصل پاکستان میں انتشار اور بدامنی کی آگ لگانا چاہتے ہیں، ایسے لوگ ملک خداداد پاکستان کے دشمن ہیں انکو دوست سمجھنا پاکستان کیساتھ زیادتی ہے، سول نافرمانی کی باتیں کرنے والے واضح طور پر ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت کا اعلان کر رہے ہیں لہذا ضروری ہے کہ ایسے عناصر کا سر سختی سے کچل دیا جائے جو ملک میں انتشار، دنگا فساد اور منافرت پھیلا کر ملک کو خانہ جنگی کی منہ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کا ایکشن لینا چاہیے اور انکو تحریک انصاف پر پابندی لگانی چاہیے کیونکہ جب یہ پارٹی سیاسی جدوجہد پر نہیں بلکہ انتشار،دنگا فساد اور بدامنی پر یقین رکھتی ہےاور ایسی دنگا فساد اور انتشار پسند پارٹی کو سیاسی جماعت ہونے کا کوئی حق نہیں ہے لہذا میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماں کے سول نافرمانی تحریک چلانے کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیں اور کوئی بھی ایسا اقدام کرنے پر انہیں خبردار کریں دوسری صورت میں تحریک انصاف پر مکمل پابندی لگا کر اس کے تمام لیڈران کو پابند سلاسل کرے