انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پر بریک تھرو کا امکان ہے اور پی سی بی کے سخت موقف پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی پیچھے ہٹنے لگے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تین سال کے لیے ہائبرڈ ماڈل نافذ کیا جائے گا اور پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نہیں جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کے حوالے سے آئی سی سی کا دبئی میں اہم اجلاس ہوا جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا تاہم بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی تجویز قبول کرلی گئی ہے۔