تیاری کرلیں!!! تیسری جنگ عظیم چند مہینے دور، بابا وانگا کی درست نظر آتی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اپنی تقریباً درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور آنجہانی بلغاریائی نابینا خاتون ”بابا وانگا“ کی عالمی جنگ کے حوالے سے ایک نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق تیسری جنگ عظیم اب صرف چند مہینے دور ہے۔

بچپن میں اپنی بینائی کھونے کے باوجود، بابا وانگا نے بے شمار عالمی واقعات کی پیشگوئی کی، انہوں نے امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور یہاں تک کہ بریگزٹ جیسی پیشگوئیاں بھی کیں۔

اور اب ان کی تازہ ترین، اور انتہائی تشویشناک پیشگوئی کرہ ارض پر موجود ہر ایک کے لیے بری خبر بن کر سامنے آئی ہے۔

اور یہ بابا وانگا کی دنیا کی تباہی سے متعلق پیشگوئیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔

بابا وانگا نے کہا تھا کہ ’جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی۔ موسم بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی، اور یہ تیسری عالمی جنگ ہوگی۔ مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی۔‘

ایک اور پیشگوئی میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’شام فاتح کے قدموں پر گرے گا، لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا‘۔

ان کی پیشگوئی مبہم ہے، لیکن پہلا دعویٰ واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک شام تباہ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر باغیوں کے پاس چلا جائے گا اور پھر تیسری عالمی جنگ زیادہ دور نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں