بشریٰ اور گنڈاپور آپریشن کے دوران نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ انہیں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے بارے میں علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں البتہ معلوم ہے کہ وہ دونوں آپریشن کے دوران نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف آپریشن میں تقریباً ساڑھے 500 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے خلاف مقدمات میں یہ تمام لوگ نامزد ہوں گے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات بھی ان ہی کے خلاف درج کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبنرپختونخوا سے 15 سے 20 ہزار لوگ آئے تھے، جن میں افغان شہری بھی شامل تھے، یہ لوگ مسلح تھے اور ان کا لوٹ مار کا بھی ارادہ تھا
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں آپریشن میں زیادہ جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا اس لیے آپریشن رات میں کیا گیا، ہم خون خرابہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ لوگ ریڈ زون میں دوبارہ اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا، ریڈ زون سے باہر کہیں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں