ٹیلی فون ایمپلائز کوآپریٹو ہاٶسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کا اہم اجلاس

ٹیلی فون ایمپلائز کوآپریٹو ہاٶسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی میزبانی کے فرائض کوارڈینیشن سیکرٹری جناب وقار صاحب وائس چیئرمین ، جناب ارسلان کمال صاحب اور جناب راشد صدیقی صاحب نے کی اجلاس کا مقصد الاٹیز سے سفارشات کو اکٹھا کرنا تھا جسمیں کورٹ کے آرڈر سے ناظر کی تعیناتی کا بتانا اور ناظر کے ساتھ چار رکنی ممبرز کی تشکیل تھی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔


اسکیم 33 رئیلٹرز ایسوسی ایشن سپریم کونسل چیئرمین جناب مختار صاحب نے ٹیلی فون سوسائٹی کے الاٹیز سے خطاب فرمایا اور اپنےاور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائ اور کہا ہم سٹرا آپ کے ساتھ شابشانہ کھڑی ہے ان کے بعد سٹرا کے صدر جناب محسن ایاز قریشی نے الاٹیز کو بتایا کہ ہم ہمیشہ الاٹیز کے ساتھ کھڑے کیونکہ یہ الاٹیز کے اثاثے ہیں جنکی حفاظت ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ آپس میں متعد رہیں اور آپس میں سوچ بچار کر کے چار الاٹیز کا انتخاب کریں جو ناظر کے ساتھ ملکر سوسائٹی کے معاملات کو درست سمت کی طرف لے جائیں اب یہ آپ سب کا فرض ہے کہ صحیح لوگوں کا انتخاب کریں۔اور اس موقع پر جنرل سیکرٹری ندیم عباسی نے کہا کہ ہم اپ کے ساتھ ہر فورم پہ کھڑے ہیں سینیئر وائس پریزیڈنٹ شاہ امان الحق اور STTRA مینیجنگ کمیٹی نے بھی شرکت کی

مینیجنگ کمیٹی STTRA

اپنا تبصرہ بھیجیں