تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے جڑواں شہروں اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے ہیں۔ موٹر ویز اور تمام بس اڈے بند ہیں جس کے بعد شہریوں کی پریشانی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے جہاں مسافروں کا رش دو گناہ بڑھ گیا، متعدد شہریوں کو رش ہونے کے باعث ٹکٹ بھی نہ مل سکا۔
شٹل ٹرین کے باوجود ہزاروں مسافر منزل تک نہ پہنچ سکے اور شہریوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ڈیرے لگا لیے۔
ادھر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو فوری منزل تک پہنچایا جائے گا، دوسری شٹل ٹرین آج چار بجے چلائی جائے گئی۔