ملک بھر کے بورڈز نے امتحانات میں گریس مارکس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، ہر مضمون میں پاسنگ مارکس تینتیس کے بجائے چالیس ہونگے۔ گریس مارکس بھی تین سے بڑھا کر پانچ کردیے گئے۔
اسلام آباد میں ہونے والے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پینتیس نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو پانچ نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا، دو سے زائد مضمون میں فیل طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے، فیصلے کا اطلاق دو ہزار پچیس کے امتحانات سے ہوگا۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔