پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے بلکہ ذلیل و رسوا ہونگے،کیپٹن(ر) عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر ملک کو خانہ جنگی اور انارگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور بار بار احتجاج اور دھرنوں کی کال دیکر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ لوگ سن لیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے بلکہ ذلیل و رسوا ہونگے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت ہر گروہ جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے 25 کروڑ عوام کا دشمن ہے اور 25 کروڑ عوام اپنی ترقی اور کامیابی کے دشمنوں کو پہچان چکے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگتی ہے اور ملک درست سمت کی جانب چل پڑتا ہے تو یہ عناصر احتجاج اور دھرنوں کے نام پر دنگا اور فساد شروع کردیتے ہیں جو سراسر ملک دشمنی ہے لہذا میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل حافظ سیدعاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی سمیت ہر اس گروہ کے خلاف سخت ایکشن لیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں