رئیلٹی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی بڑی ڈیل، ریکارڈ قائم

مقبول رئیلٹی ٹی وی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں ہونے والی ڈیل نے دنیا کے کسی بھی رئیلٹی شو میں ہونے والی ڈیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پاکستان میں مقبول کاروباری رئیلٹی ٹی وی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کی ڈیل ہوئی ہے، یہ شارک ٹینک شوز میں اب تک ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ڈیل ہے۔
ریئلٹی شو میں سرمایہ کاروں، جنہیں شارک کا نام دیا گیا ہے، نے صراف نامی ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ ڈیڑھ ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے جو کہ 50 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب رقم بنتی ہے،اس سے قبل شارک ٹینک امریکا نے 25 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ڈیل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تازہ ڈیل میں صراف کمپنی کے بانی مالکان نے 20 فیصد کاروبار حصص کے عوض 80 کروڑ پاکستانی روپے اور 3 فیصد رائلٹی کے ساتھ 70 کروڑ روپے کریڈٹ لائن کے طور پر اکٹھے کیے۔

صراف کیا ہے؟
پاکستان میں گزشتہ 25 برس سے کام کرنے والی کمپنی صراف ایک پاکستانی کمپنی ہے جو قیمتی پتھر ’اونیکس‘، کپاس اور معدنیات کی درآمد و برآمد کرتی ہے۔

ایشیا کا سب سے بڑا بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) سورسنگ پلیٹ فارم بننا صراف کا مشن ہے، شارک ٹینک پلیٹ فارم سے یہ کمپنی اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں