مذاکرات کےلئےبانی کے اشارے کےبعد تحریک انصاف کی قیادت سرگرم

مذاکرات کےلئےبانی کے اشارے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سرگرم ہوگئی ہے خیرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بیرسٹرگوہر نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متوقع مذاکرات پر مشاورت کی۔

اسلام آباد میں خیرپختونخوا ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے قائدین کی رات گئے اہم بیٹھک جاری ہے۔

ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور متوقع مذاکرات پر مشاورت کی ، ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور حکومت سے مذاکرات کے آپشنز پرغورکیا گیا ہے ۔

ذرائع پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مطابق اگر حکومت کے ساتھ بات چیت ہوئی تو بامعنی اورنتیجہ خیز ہوگی۔

کے پی ہاؤس سے واپسی پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان سے سماء کے نمائندہ کے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی میں باہمی مشاورت ہورہی ہے، آج بانی سےملاقات ہوئی تھی، جس کےبعد ہماری آپس میں بات چیت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں