پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیراہتمام یوم اقبال کا انعقاد کیا گیا

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیراہتمام یوم اقبال کا انعقاد کیا گیا


,تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ نعت کا شرف سرفراز مغل اور ابوبکر سلطانی نے حاصل کیا ۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان ہائیر سیکنڈری سکول شارجہ کے ٹیچر آصف بلوچ نے انجام دیئے، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی الحاج منظور حسین کریم تھے ، زیر صدارت سیکرٹری ایجوکشین پاکستان سوشل سنٹر شارجہ سرفراز احمد صدیقی پاکستان ہائیر سکینڈری سکول شارجہ کی طالبات حسنه وسیم, حفصه شاید. فاطمہ عبد الله، ارم مرتضیٰ, حیا وسیم, فجرعادل – عنابیہ وقاص, مس سنجیدہ طارق,مس سمن جدون, عامر پاشا۔ فیاض احمد و دیگر شرکاء نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار و فلسفہ پر روشنی ڈالی اور کہا آج ہم نے علامہ اقبال کے افکار و فلسفہ کو یاد کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ امید ہے کہ ہم سب علامہ اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کریں گے اور اپنے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔آمین۔ آخر میں بچیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پرعلامہ اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا اور اس پروگرام میں فیملیز بھی موجود تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں