لندن، ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان نے اپنی اپنی پارٹی قیادت کے حق اور مخالف قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صورتحال تشویشناک ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کا عمل شروع کردیا
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچھ دیر بعد مقامی ہوٹل میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کرنی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں