15 ویں بین الاقوامی مائکرو. بائیولوجی کانفرنس قائد اعظم یونیورسٹی کی میزبانی میں18-15 اپریل 2025 میں منعقد کی جا رہی

15 ویں بین الاقوامی مائیکروبائیولوجی کانفرنس جو ہر دو سال میں پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی کے تحت منعقد کی جاتی ہے – اس بار یہ کانفرنس (FIBC-PSM 2025) شعبه مائکروبائیولوجی، فیکلٹی آف سائنس ،قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد کی میزبانی میں18-15 اپریل 2025 میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے یہ کانفرنس قائد اعظم یونیورسٹی میں 2006 میں منعقد کی گئ تھی ۔۔۔
کانفرنس کے تمام انتظامی اور دیگر امور کے حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی صدارت میں ایک میٹنگ میں تمام اہم نکات پر تبادلہ خیالات کے گئے ۔۔ میٹنگ میں پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، شعبہ مائکرو بائیولوجی قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعیم ، کانفرنس کی چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر رباب زہرا ،پروفیسر ڈاکٹر رانی فریال ، پروفیسر ڈاکٹر عمران اور، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ایونٹ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر موجود رہیں –
اس کا نفرنس میں سائنٹفک
سیشنز ، ور کشاپس، کلیدی لیکچرز ، سائنسی نمائش، غیر ملکی اور مقامی ماہرین کے تحقیقی مقالوں کی پریز بیشنر اور
پوسٹر پریز بیشنر شامل کیۓ جائے گے ۔ کانفرنس کے موضوعات میں ڈیزاسٹرز ، وبائی امراض ، مائکرو بایولوجسٹ کے لیے صحت عامہ کے چیلنجز، مائیکرو بایولوجی کی توسیعات اور صحت کی دیکھ بھال،خوراک، زراعت، دواسازی، تشخیص، اور دیگر صنعتوں میں ان کی ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج وغیرہ شامل ہیں –
15 ویں بین الاقوامی مائکرو. بائیولوجی کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن اور ریسرچ مقالے بھیجنے کے لیے ویب سائٹ.www.thepsmorg اور secretariat.psmpk@gmail.com
secretariat.psm.isb@qau.edu.pk
پر رابطہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں