کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش کے ساتھ ہی ایک مرد بھی بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت 29 سالہ جویریا کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ خاتون کی لاش اور مرد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔