امریکی صدارتی انتخابات میں کتنے امریکن پاکستانی قسمت آزما رہے ہیں؟

امریکا کے عام انتخابات میں بعض امریکی پاکستانی شہری بھی ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے قسمت آزما رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی انتخابات میں حصہ لے رہے اور کہا جارہا ہے کہ ان دونوں امیدواروں کی ٹیکساس میں پوزیشن مضبوط ہے۔
ریاست مشی گن سے عائشہ فاروقی اور نیویارک سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر عامر سلطان بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست پینسلوینیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جبکہ کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آج امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں اب تک 8 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہری قبل از انتخابات ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں جو کہ 2020 کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 مختلف ریاستوں میں 4 انتخابی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا جبکہ کمل ہیرس نے پیر کو پینسلوینیا میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے اختتام پر ایک انتخابی ریلی رکھی گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج رات 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان مکمل ہوجانے چاہییں

اپنا تبصرہ بھیجیں