قومی ایئرلائن پی آئی اےکی نجکاری کیلئے بولی آج ہوگی،نجکاری کمیشن بورڈ اورکابینہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس بھی ہوں گے،جس میں پی آئی اے کی بڈنگ کیلئےریزرو پرائس کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
نجکاری کمیشن نےقومی ایئر لائن پی آئی اے کی بولی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی حتمی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس سے لی جائے گی،کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے بھی پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری لی جائے گی۔
وفاقی کابینہ سے پی آئی اے کی ریزو پرائس کی منظوری سرکولیشن کے زریعے حاصل کیئے جانے کا امکان ہے،پی ائی اے کی نجکاری کا عمل اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں کیا جائےگا،بولی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو ائیر لائن کے خسارے اور قرض کی ادائیگی میں اربوں روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔