معروف ٹیلی وژن اینکر اور مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت علی کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتویٰ جاری ہوگیا ہے۔
دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت علی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک نوٹس بھی شیئر کردیا ہے۔
بشریٰ اقبال کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور مرحوم عامر لیاقت علی کے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے
بشریٰ اقبال کی جانب سے پوسٹ کیے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں، لہٰذا انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں پکارا جاسکتا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا کے سسٹم میں موجود نہیں اور نہ ہی وہ مرحوم عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کی حقدار ہیں، دانیہ شاہ اب حکیم شہزاد سے شادی کرچکی ہیں لہٰذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت علی کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت علی کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی اور یہ ویڈیو ان کی موت کی وجہ بنی، تاہم عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔