کراچی؛ منفرد انداز کے حامل اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو ہٹادیا گیا

کراچی کے معروف منفرد انداز کے حامل اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہاظم بنگوار کو ہٹانے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ معمول کی کارروائی ہے یا اس کی تفصیلات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہازم بنگوار کو ان کے منفرد لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر انہوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال میں زیادہ تر لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ میں بھی انسان ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں