اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف عالمی لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں، وہ اپنے وقت میں نہ صرف پنجاب کے بہترین ایڈمنسٹریٹر اور وزیراعلی تھے بلکہ آج وہ پورے ملک کے بہترین ایڈمنسٹریٹن اور لیڈر بھی ثابت ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں ان کے ترقیاتی کاموں، ویژن اور سوچ کو فروغ مل رہا ہے اور عوام ان کی مثبت پالیسیوں اور مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات، بے روزگاری ختم کرنے اور پاکستان کے معاشی بحران کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے کوششوں کا اعتراف کرتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقیافتی ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں جس کا اعتراف نہ صرف پاکستان کے معاشی ادارے اور تنظیمیں کر رہی ہیں بلکہ عالمی دنیا کے معاشی چینلز اور مالیاتی ادارے بھی ان کی پالیسیوں کو پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے خوش کن قرار دے رہے ہیں