کینیڈا کے فیڈرل بزنس امیگریشن پروگرام پر گزشتہ ہفتے کینیڈین حکومت کی جانب سے امیگریشن میں کی جانے والی کمی کے نمایاں اثرات سامنے آئے ہیں۔
اس پروگرام میں اسٹارٹ اپ ویزا (ایس یو وی) اور سیلف ایمپلائڈ پروگرام (ایس ای پی) شامل ہیں، جن کے لیے 2025 کے امیگریشن اہداف 5 ہزار سے کم کرکے 2 ہزار کر دیے گئے۔
پچھلے امیگریشن پلان کے مطابق فیڈرل بزنس پروگرام میں یہ تعداد 2025 اور 2026 میں بڑھ کر 6ہزار تک پہنچنے کی توقع تھی مگر اب یہ 2026 اور 2027 میں کم ہو کر 1ہزار تک آجائے گی۔
اسٹارٹ اپ ویزا (ایس یو وی) کیا ہے؟
دنیا کے مختلف ممالک سے ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد روزگار کے بہتر مواقع اور روشن مستقبل کے لیے امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کا رُخ کرتی ہے۔
اس لیے ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کے قوانین میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے پروگرام کے تعارف پر گہری نظر رکھی جاتی ہے۔
جیسے کینیڈا کے فیڈرل بزنس امیگریشن پروگرام پیش کیا ہے، جس کے بعد سے کینیڈا کے اعلان کردہ اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بعض ماہرین ’سنہری موقع‘ قرار دے رہے ہیں
اسٹارٹ اپ ویزا کے امیدوار
اسٹارٹ اپ ویزا میں کمی کا مطلب ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے کینیڈا کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد بھی کم ہوجائے گی تاہم ان امیدواروں کے لیے ابھی ایک امید بھی موجود ہے جو اس پروگرام کے ذریعے اپنی درخواست دینا چاہتے ہیں۔
اس کمی کے نتیجے میں اسٹارٹ اپ ویزا کے درخواست دہندگان کے پروسیسنگ اوقات میں اضافہ اور کینیڈا کے سفر میں تاخیر متوقع ہے مگر حالیہ تبدیلیاں ان کے لیے کچھ فوائد بھی لاسکتی ہیں۔
اسٹارٹ اپ ویزا اور اوپن ورک پرمٹ
کینیڈا نے حال ہی میں اسٹارٹ اپ ویزا کے درخواست دہندگان کو اوپن ورک پرمٹ کا اہل بنایا ہے، جس سے وہ ملک میں مختلف کام کرسکتے ہیں اور اپنے کاروبار کیلئے منصوبہ بندی جاری رکھ سکتے ہیں، یہ درخواست دہندگان اپنی آمدنی کو بڑھانے کے لیے 3 اکتوبر 2024 سے دیگر ملازمتیں بھی اختیار کرسکتے ہیں۔
اسٹارٹ اپ ویزا ورک پرمٹ کی اہلیت کی شرائط
درخواست گزار نے مستقل رہائش کے لیے اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کے تحت درخواست دی ہو۔
درخواست وصولی کا اعترافی خط (Acknowledgement of Receipt) موجود ہو۔
درخواست گزار ٹیم کا لازمی ممبر ہو اور ان کا کینیڈا میں قیام کا ارادہ ہو۔
اس کے کام یا کاروبار سے کینیڈا کی معیشت میں نمایاں فوائد ہونے کا امکان ہو۔
معاشی فوائد کی وضاحت
درخواست گزار کے پاس اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب فنڈز ہوں۔
کاروبار میں سرمایہ کاری کے لیے الگ فنڈز ہوں جو ذاتی اخراجات سے علیحدہ ہوں۔
خاندان کے افراد کے لیے شرائط
خاندان کے افراد کے لیے اوپن ورک پرمٹ اور اسٹڈی پرمٹ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ وہ عارضی رہائشی شرائط پوری کرتے ہوں۔
اسٹارٹ اپ ویزا اوپن ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کا عمل
آن لائن درخواست کے لیے امیدواروں کو کیا چیزیں درکار ہیں :
دستاویزات کے الیکٹرانک کاپیز کے لیے اسکینر یا کیمرہ۔
ادائیگی کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ۔
ضروری دستاویزات
درخواست وصولی کا اعترافی خط ۔
کاروبار کو سپورٹ کرنے والے ادارے کی طرف سے سپورٹنگ لیٹر۔
فنڈز کا ثبوت
طبی معائنہ کے نتائج، پولیس سرٹیفکیٹ، کاروباری فنڈز کا ثبوت
امیدوار آن لائن فارم مکمل کرکے ضروری دستاویزات اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
کینیڈا سے باہر کے درخواست دہندگان کے لیے :
بایومیٹرکس، کسی بھی تاخیر سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔
آئی آر سی سی درخواست کا جائزہ لے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام دستاویزات اور بایو میٹرکس مکمل ہیں۔
اس کے لیے طبی معائنہ درکار ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے پروسیسنگ میں مزید تین ماہ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
درخواست دہندگان کو درخواست کی صورت حال سے متعلق اپ ڈیٹس موصول ہوں گی۔
پوائنٹ آف انٹری لیٹر آف انٹرڈکشن : منظور شدہ ورک پرمٹ کے لیے آئی آر سی سی ایک خط جاری کرے گا جسے کینیڈا آمد پر ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے پیش کرنا ہوگا۔
پروسیسنگ کا وقت ہر ملک کے مطابق مختلف ہوتا ہے اور نامکمل درخواستیں بغیر پروسیسنگ کے واپس کر دی جاتی ہیں۔
کینیڈا کا نیا امیگریشن لیول پلان اسٹارٹ اپ ویزا (ایس یو وی) پروگرام کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
امیگریشن لیول پلان نے اسٹارٹ اپ ویزا (ایس یو وی) پروگرام کے امیگریشن اہداف کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے، 2024میں 5ہزار سے گھٹا کر 2025 میں 2ہزار، اور 2026 اور 2027 کے لیے مزید کم کرکے 1ہزار کر دیا گیا ہے۔ اس کمی کا مطلب ہے کہ ایس یو وی امیدواروں کے لیے مستقل رہائش کے مقامات محدود ہوگئے ہیں۔
ایس یو وی امیدواروں کے لیے نیا اوپن ورک پرمٹ کیا ہے؟ 3 اکتوبر 2024 سے ایس یو وی امیدوار تین سال کے لیے اوپن ورک پرمٹ کے اہل ہیں جو انہیں کینیڈا میں تقریباً کسی بھی آجر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ تبدیلی امیدواروں کو کاروبار کے ساتھ اضافی آمدنی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
کون اے درخواست دہندگان اسٹارٹ اپ ویزا اوپن ورک پرمٹ کے اہل ہیں؟ جن درخواست دہندگان نے مستقل رہائش کے لیے ایس یو وی پروگرام کے تحت درخواست دی ہو اور ان کے پاس اعترافی خط (Acknowledgement of Receipt AOR) موجود ہو۔ اس کے علاوہ، انہیں لازمی ٹیم ممبر ہونا چاہیے، کینیڈا میں رہائش کا ارادہ اور اپنے کاروبار کے ذریعے کینیڈا کی معیشت میں نمایاں فائدہ پہنچانے کا ثبوت دینا ہوگا۔
کیا ایس یو وی امیدواروں کے خاندان کے افراد بھی کینیڈا آ سکتے ہیں؟
جی ہاں!! خاندان کے افراد بھی ایس یو وی امیدواروں کے ساتھ کینیڈا آسکتے ہیں درخواست گزار کی بیوی اور دیگر افراد اوپن ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ زیر کفالت بچے کینیڈا میں اسکول جانے کے لیے اسٹڈی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ایس یو وی اوپن ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟
درخواست دہندگان کو اعترافی خط(Acknowledgement of Receipt AOR)، مقرر کردہ ادارے کا سپورٹ لیٹر ذاتی اور کاروباری فنڈز کا ثبوت، طبی معائنہ کے نتائج اور ضرورت پڑنے پر پولیس کلیئرنس بھی فراہم کرنا ہوگی۔
اس کے علاوہ اضافی دستاویزات میں کاروباری منصوبہ، عملے کی تفصیلات اور تحقیقی کام کا ثبوت شامل ہیں۔