بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عملدرآمد شروع

حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا، نئے طریقہ کے تحت صارفین اب سال میں ایک ہی بار بلوں پر قسط کرا سکیں گے۔

نیپرا نے مئی 2024 کو ڈسکوز کے سروس مینوئل میں تبدیلی کی منظوری دی تھی اور نیپرا کی ہدایت پر ڈسکوز نے 1 اکتوبر سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کے بعد قسط کی درخواست مسترد کر دی جائے گی اور اگر قسط مقررہ مدت میں ادا کی گئی تو لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگے گا۔

نیپرا نے تمام ڈسکوز کو ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کرانے پر 14 فیصد سرچارج عائد ہوگا۔

نیپرا کے مطابق نئے سروس مینوئل پر عملدرآمد سے ڈسکوز کی مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں