سینیٹر فیصل واوڈا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا صرف احترام ہی کر سکتے ہیں کیونکہ اس فیصلے کے بعد بھی پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔
تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی،فیصل واوڈا#NadeemMalikLive #Pakistan #SamaaTV pic.twitter.com/GhYclrj335
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) October 21, 2024
فیصل واوڈا کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اگر ان کا بیان درست ہے تو ججز کو عدالتیں بند کر دینی چاہیے۔
اگر یہ بات ہے تو ججوں کو عدالتیں کو بند کر دینے چاھیے https://t.co/2gA2SDf8bc
— tanoli (@ShahFaisal12356) October 21, 2024
رانا شفقت حیات لکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے روند سکتے ہیں؟
فیصل ووڈ آزاد حیثیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے روند سکتے ہیں ؟؟ https://t.co/ViYj1B635u
— Rana Shafqat Hayat (@Ayan164844071) October 21, 2024
اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی اور سمجھنا چاہیے کہ 9 مئی والی جماعت سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔