پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پنجاب اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردئیے۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پنجاب اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیسز کی سماعت 22 اکتوبر کو مقرر کردی گئی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کے لیے بیرسٹرگوہر علی،رؤف حسن اور اکبر ایس بابر سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن و کمشنر کیس کی سماعت بھی 22 اکتوبر کو ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین کے لیے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت نہ ہونے پر پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے سے جواب طلب کیا تھا۔ 22 اکتوبر کو بانی چیئرمین کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں