کراچی سے ہزار کلومیٹر دور بحیرہ عرب میں نیا ڈپریشن، موسم خوشگوار، گرمی کی پیشگوئی

بحیرہ عرب میں بننے والا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا، ہوا کا کم دباؤ 12 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ عمان کی جانب رخ کررہا ہے۔ ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے تقریباً 1060 کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے جو اورماڑہ کے جنوب سے 1080 کلومیٹر دور ہے جبکہ کم دباؤ گوادر سے 1110 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، شہر قائد میں مطلع ابر آلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب آج کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا، لیاری اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔

علاوہ ازیں ڈیفنس، کلفٹن، بوٹ بیسن اور اطراف میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں