فائر فاکس براؤزر استعمال کرنے والے ہوشیار، بڑی بربادی آپ کی منتظر ہے

دی انڈٰین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ موزیلا فائر فاکس براؤزر استعمال کرنے والوں کے ڈیوائسز کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اُن کے سسٹم زیادہ ہدف پذٰیر ہیں۔

حکومت نے موزیلا فائر فاکس استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ نئی خامیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے براؤزر اپ ڈیٹ کرلیں۔

سرٹ اِن نے موزیلا فائر فاکس سے متعلق جو انتباہ جاری کیا ہے وہ موبائل اور ویب دونوں ہی کے یوزرز کے لیے ہے۔ سسٹمز کو محفوظ رکھنے کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ فوری طور پر اپنے ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

ہدف پذیری سے متعلق جاری کیا جانے والا انتباہ فائر فاکس، فائر فاکس ای ایس آر اور تھنڈر بِڈ کے لیے ہے۔ سیکیورٹی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ موزیلا کے براؤزر میں پائی جانے والی ہدف پذیری سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ان خامیوں سے فائدہ اٹھاکر ہیکرز اپنی مرضی کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ کمزوریاں اور خامیاں موبائل فون اور پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والی موزیلا پراڈکٹس کو متاثر کرسکتی ہیں۔ جن پراڈکٹس کو زیادہ خطرات لاحق ہیں اُن میں موزیلا فائر فاکس کے 131 سے پہلے کے ورژن، موزیلا فائر فاکس ای ایس آر کے 128.3 اور 115.16 سے پہلے کے ورژن اور موزیلا تھنڈر بِڈ کے 128.3 اور 131 سے پہلے کے ورژن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں