کراچی کے بین الاقوامی جناض انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر دہشت گرد حملے میں تین چینی انجینئر ہلاک ہوگئے جس کے بعد بیجنگ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ واقعہ میں 17 زخمی ہیں جنہیں شہر کے مختلف ہپستالوں میں منتقل کردیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جس میں غیر ملکیوں کو گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے چین نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا۔
چینی سفارت خانے نے کہا کہ ’پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دونوں ممالک کے بے گناہ متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں اور خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‘۔