کراچی:غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز

:غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز
کراچی:آپریشن میں61 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار
کراچی:غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس بی سی اے

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر اور ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کردیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اکسٹھ سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ،ڈی جی ایس بی سی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گرینڈ آپریشن میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ شادی ہال ،دکانیں ، فلورز ،پورشن اور تعمیرات کو مسمار اور سیل کیا جا رہا ہے،کارروائیاں ڈسٹرکٹ سینٹرل ، ڈسٹرکٹ ایسٹ ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جارہی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی ای اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے ،ایس بی سی اے مطابق تمام کارروائیاں ضلع انتظامیہ ، نیوز چینلز ، اخبارات اور علاقہ مکینوں کے نشاندھی اور شکایات پر کی جارہی ہیں،تمام تر کاروائیاں ایس بی سی اے سے غیر منظور شدہ تعمیرات پر کے جا رہی ہے،شہر کے کسی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہر میں جہاں بھی غیر قانونی تعمیرات ہونگی انکو بلاتفریق منہدم کیاجائے گا،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارروائی ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم ،ضلع جنوبی میں کارروائی الطاف حسین ساریو ،اور ضلع شرقی میں کارروائی ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی قیادت میں کی گئی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں