مولانا فضل الرحمان ملک کی بہتری کیلئے ہی فیصلے کریں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سینئیر سیاستدان ہیں اور وہ ملک کی بہتری کیلئے ہی فیصلے کریں گے۔

پیر کو اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری ان کی رہائشگاہ پہنچے جبکہ ملاقات میں جے یو آئی کے سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبیدالرحمٰن بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا مولانا فضل الرحمٰن ہمیں بہت عزت اور پیار دیتےہیں، میں نے ان سے اپنی بات کہی، مولانا کہتے ہیں طریقہ کار اور ٹائمنگ جب مناسب نہ ہو تو اس کے فیصلے اچھے نہیں ہوتے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مولانا اپنے حساب سے فیصلے کریں گے تو وہی بہتر فیصلہ ہوگا ۔

گورنر سندھ نے پیشگوئی کی کہ آنے والے حالات مثبت ہوں گے اور مثبت پیش رفت ہی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں