مونال کی بندش کے بعد، مارگلہ ہلز پر کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے؟

مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے مرکز میں، پیر سوہاوہ روڈ پر مونال اور دیگر بڑے بڑے ریستوران بنائے جانے سے پہلے، اس پہاڑی چوٹی پر عام لوگ آزادانہ گھومتے پھرتے تھے۔ مونال اور دیگر ریستورانوں کی بندش کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اس چوٹی کو پھر سے عوام کی رسائی میں دینے کا ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
ان ریستورانوں کی جگہ پر جو نیا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس کا مقصد مارگلہ ہلز نیشنل پارک (MHNP) کی پہاڑی چوٹی کو بحال کرنا، یہاں کے قدرتی ماحول کو محفوظ کرنا اور عوام کو ایک صحت افزا تفریحی مقام فراہم کرنا ہے۔

اس نئے منصوبے کے مطابق پہاڑی چوٹی کو ’مارگلہ ویو پوائنٹ‘ کے طور پر تبدیل کیا جائے گا، وہاں عوامی تفریح اور مقامی نباتات اور حیوانات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اس کے لیے درج ذیل کام کیے جائیں گے:

ریسٹورنٹس کی تعمیرات کے انہدام کا کام گزشتہ روز سے شروع کیا جاچکا ہے۔ اور اس سارے علاقے کا کنٹرول اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سنبھال لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں