ساحل پر 100 ٹن مردہ مچھلیوں کا ڈھیر سائنسدان پریشان

وسطی یونان کے پورٹ سٹی کے ساحل وولوس کی بندرگاہ کے قریب 100 ٹن سے زائد مردہ مچھلیاں اچانک نمودار ہوگئیں جنہیں دیکھ کر ماہرین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق یونانی ماہی گیروں کی کشتی جب ان مردہ مچھلیوں کے ڈھیر سے گزری تو راہ گیروں اور سیاحوں نے وہ مناظر اپنے موبائل فون میں قید کیے۔
مقامی سٹی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کلومیٹرز کے فاصلے تک مردہ مچھلیوں نے ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان مچھلیوں کو وقت پر نہ نکالا گیا اور ساحل کی صفائی نہ کی گئی تو یہ دیگر جانداروں اور ماحول کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق مردہ مچھلیاں گزشتہ برس آنے والے شدید سیلاب کے دوران تازہ پانی سے نکل کر سمندر تک پہنچ گئی تھیں۔
ماہین نے مچھلیوں کی موت کی ممکنہ وجوہات سے متعلق بتایا کہ لاکھوں مچھلیاں گزشتہ سال شدید سیلاب کے دوران اپنے فطری ماحول والے تازہ پانی سے نکل کر سمندر کی کھارے پانی میں شامل ہوگئیں تھیں جس سے ان کی موت ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق یونانی حکومت کی جانب سے ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیوں کو سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں