آسٹریلیا میں داخلوں کے خواہش مند طلبا کے لیے بری خبر، حکومت کا مائگریشن کریک ڈاؤن کا اعلان

آسٹریلیا نے تعلیمی سال 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبا کی تعداد کو 2 لاکھ 70 ہزار تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی حکومت نے یہ فیصلہ مائگریشن میں اضافے کے باعث مکانوں کے بڑھتے ہوئے کرائے کے پیش نظر کیا ہے۔ آسٹریلیا نے کورونا وبا کے خاتمے کے بعد گزشتہ برس غیرملکی طلبا اور ورکرز کو دی گئی رعایت ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس سے کاروباری اداروں کو مقامی ورکرز کو بھرتی کرنے میں مدد ملی تھی اور غیرملکی ورکرز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’آج ہماری یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد کورونا وبا سے پہلے کے مقابلے تقریباً 10 فیصد زیادہ جبکہ نجی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں 50 فیصد زیادہ ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں