روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہ دی جائے،صوبہ بھرکی عوام کو کنٹرول ریٹ پرآٹا فراہم کیا جائے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں مریم نوازکواشیا ضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیا خور و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے،مریم نواز نے صوبے میں پرائس کنٹرول پراظہاراطمینان کیا اورانتظامی کاوشوں کوسراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی،اجلاس میں ہر ضلع میں اشیائے خورو نوش کے نرخ کاالگ الگ جائزہ لیاگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے روٹی اورآٹا کے نرخ بھی معلوم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں