اسلام آباد کے سرکاری و نجی سکولوں میں آج تعطیل کا اعلان

اسلام آباد کے سرکاری و نجی سکولوں میں آج 22 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ آج سرکاری اور نجی سکولوں میں تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول کے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سے وزارت داخلہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں