چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ان 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کرنے کے لیے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں جلوس اور مجالس کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ان 10 اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔
راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں موبائل سروس جزوی معطل ہوگی جبکہ گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موبائل سروس جزوی بند ہوگی۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے