پی ٹی اے کا مزید موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی سمز کو بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منسوخ شدہ شناختی کارڈ پر جاری سمز 16 اگست کو بلاک کر دی جائیں گی، فوت ہونے والے افراد کے شناختی کارڈز پر فعال سمز15 اکتوبرتک بلاک کردی جائیں گی، صارفین نئےشناختی کارڈ کےبعد بائیو میٹرک کے ذریعے اپنی سمز بحال کراسکیں گے ۔

پی ٹی اے نے 2017 سےایکسپائرڈ شناختی کارڈزپربھی جاری سمزبھی بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ، صارفین کو شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے 2 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔پی ٹی اے نے بلاک کی جانے والی سمز پر انہیں بلاک کرنے کا الرٹ بھجوا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں