پاکستان کا 77 واں یوم آزادی پاکستان سوشل سینٹر، شارجہ میں 10 اگست 2024 کو منایا جائے گا خالد حسین چوہدری

دبئی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 10 اگست 2024 کو شام 6:30 بجے شروع ہوں گی

– ان تقریبات میں شارجہ اور ناردرن ایمریٹس سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شرکت کریں گے اور آزادی کی تقریب میں حصہ لیں گے- خالد حسین چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں عوام الناس کی دل چسپی کے لیے مختلف النوع پروگرام پیش کیے جائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں