العین میں صدرمسلم لیگ (ن) فاروڑبلاک ملک عاصم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

العین (خالد محمود گوندل سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) فارورڈ بلاک گلف کے صدر ملک عاصم کی زیر صدارت العین میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں یو اے ای کی تمام ریاستوں میں مسلم لیگ (ن) فارورڈ بلاک کو متحرک کرنے اور عہدیداران کی باڈیز تشکیل دینے اور قائد ملت میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ‘ الیکشن 2018ء کی تیاری جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے نہ کہ کسی کے ساتھ ذاتی عناد ہے ۔ اوورسیز میں پاکستانیوں کے بہت مسائل ہیں ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) فارورڈ بلاک اور اپنے قائد میاں محمد نواز کے بینر تلے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست پاکستان میں ہے اوورسیز میں صرف اور صرف پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے فاؤنڈر ممبر اور سینئر رہنما ملک جاوید ‘ سینئر رہنما محمد عارف مغل ‘ محمد سجاد کھوکھر ‘ محمد اسمعیل ‘ عامر ملک ‘ ملک زبیر ‘ چوہدری محمد حفیظ اور رحمت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہمارا مقصد بھی اپنے قائدین اور پارٹی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ اس منشور کو آگے لیکر بڑھنا چاہیے ۔ ان تمام سینئر رہنماؤں نے کیپٹن عاصم ملک کی سربراہی میں فارورڈ بلاک کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ہے اور کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے گلف کے قائد کیپٹن عاصم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ گلف کے صدر عاصم ملک جو بھی فیصلہ کریں گے ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ فارورڈ بلاک میں کوئی اختلافات نہیں ہم سب ایک ہیں اور اس پلیٹ فارم سے اپنے اوورسیز بھائیوں کی خدمت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں