مکھی کا دماغ خودکار گاڑیوں میں استعمال ہوسکتا ہے، برطانوی تحقیق نے نیا راستہ دکھا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے کیڑے مکوڑوں خصوصاً مکھی کے دماغ اور آنکھوں کی تیز رفتار کام کرنے کی صلاحیت مستقبل کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے نظاموں میں بڑا انقلاب لا سکتی ہے اور یہ خصوصاً خودکار گاڑیوں جیسے شعبوں میں بھی اپنا کمال دکھا سکتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق […]
پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جمعہ کو یو ایف اوز (نامعلوم اڑنے والی اشیا) المعروف اڑن طشتری سے متعلق پہلے سے خفیہ رکھی گئی دستاویزات کا پہلا مجموعہ جاری کر دیا جن میں بعض رپورٹس سنہ 1940 کی دہائی تک پرانی ہیں۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ فائلیں […]
واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

دنیا کی مقبول ترین میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنے انٹرفیس کو مکمل طور پر جدید بنانے کے لیے ‘لیکوئیڈ گلاس’ ڈیزائن لینگویج پر کام تیز کردیا ہے، جس کے تحت اب میسج ری ایکشن ٹرے اور کانٹیکسٹ مینو کو بھی نیا روپ دیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ادارے […]
ڈیٹا سینٹرز کی وجہ سے بجلی بلوں میں اضافہ، اسٹینفورڈ پروفیسر نے اے آئی کمپنیوں کو عوامی ردعمل سے خبردار کردیا

امریکا میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے بڑھتے ہوئے ڈھانچے اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے خلاف عوامی غصے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں ایک حالیہ سروے کے مطابق 43 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ڈیٹا سینٹرز کے بے پناہ توانائی استعمال کرنے سے ان کے بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں۔ […]
یو اے ای سے پاکستانیوں کی مخصوص بے دخلی کی خبریں پروپیگنڈا قرار

وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستانیوں کی مخصوص بے دخلی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بدنیتی اور جعلی مہم کا حصہ ہیں۔ وزارت داخلہ نے میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی […]
آن لائن قربانی کی طرف شہریوں کا بڑھتا رجحان، بکنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اب یہ سہولت صرف عام اشیاء تک محدود نہیں رہی بلکہ قربانی کے جانوروں کی خریداری اور قصائی کی آن لائن بکنگ تک بھی پہنچ چکی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں روایتی […]
تعلیمی ویب سائیٹ کینوس پر سائبر حملہ، ہزاروں اسکولوں، کالجوں اور جامعات کا نظام متاثر

امریکا میں تعلیمی ویب سائیٹ کینوس پر بڑے سائبر حملے کے بعد ہزاروں اسکولوں، کالجوں اور جامعات کا نظام متاثر ہوگیا۔ حملے کے باعث طلبا اور اساتذہ کو ویب گاہ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیکروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاکھوں طلبا اور عملے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ […]
اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان، 14 نکاتی معاہدے پر کام جاری

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ دونوں ممالک ثالثوں کی مدد سے ایک 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق امریکا اور ایران ایک صفحے پر مشتمل دستاویز پر غور کر […]
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کل بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

پاکستان بھر میں ’معرکۂ حق‘ کی پہلی سالگرہ کل (اتوار) ملی جوش، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ مرکزی تقریب اسلام آباد کے تاریخی پاکستان مونومنٹ شکرپڑیاں میں منعقد ہوگی۔ اگرچہ یکم مئی سے ہی ملک بھر میں تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، […]
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن […]