جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی ایک نئی سائبر مہم سامنے آئی ہے جو گوگل ایپ شیٹ کو ’فِشنگ ریلے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹس ہیک کر رہی ہے۔ سیکیورٹی کمپنی گارڈیو نے اس مہم کو ’اکاؤنٹ […]

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔ نئے ورژن میں لگ بھگ 30 سکیورٹی کمزوریاں دور کی گئی ہیں جن میں سے 4 کو انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔ ان تمام خامیوں کی نشاندہی گوگل کی اپنی ٹیم نے کی اور کمپنی کے مطابق […]

سمندر کے بیچ میں کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا حملہ: ہلاکتوں کے بعد کئی ملکوں میں خوف و ہراس

بحر اوقیانوس (اٹلانٹک) میں سفر کرنے والے ایک ڈچ سیاحتی جہاز (کروز شپ) پر ہنٹا وائرس نامی نایاب بیماری پھیلنے سے ایک بوڑھے شادی شدہ جوڑے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم تین دیگر افراد اس کا شکار ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جنوبی افریقہ کے […]

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

1895ء میں انگریز فوج کی جانب سے بالائی چترال میں قبضے میں لیے گئے قرآن کے نایاب نسخے کی حال ہی میں آکسفورڈ میں نیلامی کی گئی ہے۔ نسخے کے ساتھ موجود ہاتھ سے لکھے گئے ایک نوٹ کے مطابق یہ 19ویں صدی کے اوائل یا 18ویں صدی کے اواخر کا ایک نایاب قرآنِ پاک […]

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور لاجسٹکس کا شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول […]

ٹرمپ کا آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز نکالنے کا اعلان، رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر سخت رد عمل کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، جہازوں کی نقل و حرکت امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح سے شروع ہوگی۔ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے متعدد ممالک، جو مشرق […]

پی ایس ایل 11 کی انعامی تقریب، کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعام تقسیم

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کی رنگا رنگ انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر کروڑوں روپے کے انعام وصول کیے۔ فاتح ٹیم پشاور زلمی نے 14 کروڑ روپے کا انعام جیتا، جبکہ رنر اپ ٹیم حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم کو 5 […]

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب

معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء […]

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے، جہاں اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا […]

کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر مرکزی رہنماؤں سمیت حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، انچارج سی او سی و اراکینِ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاؤن انچارجز و کمیٹی ذمہ داران کی نے […]