بیرون ملک پاکستانیوں کی  جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 26-2025 کے دوران وطن بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو اس سے پہلے مالی سال کے 38.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد […]

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین کر دی گئی

ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں امام رضا کے مزار میں کر دی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے […]

ایران کیساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، سفارتی حل کیلیے پرعزم ہیں؛ امریکی حکام

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں امریکا اب بھی سفارتی حل کے لیے پرعزم ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تنازع کے پرامن حل […]

انویسٹ پاک: حکومتی بانڈز میں عام شہری سرمایہ کاری کیسے کر سکتے ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’انویسٹ پاک‘ کے نام سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب عام صارفین بھی صرف پانچ ہزار روپے سے براہِ راست حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں حکومتی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری طویل عرصے تک زیادہ تر بینکوں اور بڑے مالیاتی […]

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے تمام مقدمات اب واٹر کارپوریشن ایکٹ کے تحت اس تھانے میں درج ہوں گے ۔ تھانے کے قیام سے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف تفتیش اور قانونی کارروائی کا عمل تیز ہونے کی توقع ہے ۔ میئر بیرسٹر مرتضیٰ […]

واشنگٹن امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر شہباز علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)

امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی ماہر تعلیم ثمینہ ناصر اور پی پی پی کے سینئر رہنما چودھری محمد ناصر کے داماد ڈاکٹر شہباز علی گزشتہ دنوں واشنگٹن امریکہ میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)- ڈاکٹر شہباز علی کی عمر چالیس 40 سال تھی اور وہ واشنگٹن […]

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘متعارف کرائے گی۔ اس ماڈل کی رونمائی گزشتہ ماہ امریکی حکومت کی درخواست پر قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث مؤخر کردی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ انتہائی […]

ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی، عالمی منڈی میں خام تیل 5 فیصد مہنگا ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی اور تیل کے مراکز کو نشانہ بنانے کے انتباہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 5 فیصد تک بڑھ گئیں، جس کے نتیجے […]

امریکا نے ایران پر دوبارہ حملہ کر دیا، تہران کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا نے ایران پر ایک اور بڑے فضائی حملوں کی لہر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو لاحق خطرات کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب ایران نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، جبکہ دونوں ممالک ایک […]

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہونے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے )کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مشترکہ آپریشن کے دوران طیارے […]