نیپال میں سیلاب سے 469 افراد ہلاک، 500 سیاحوں سمیت 900 تاحال لا پتہ

نیپال اور تبت کی سرحد پر آنے والے سیالاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک نیپال میں 469 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیپالی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے تریشولی کے نزدیک ایک سرنگ سے 350 افراد کو نکالا جا چکا ہے […]

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات پر کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار، معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی مؤثر قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کسی بھی وقت کا تعین کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران پر معاشی دباؤ اور فوجی کارروائی، دونوں کو مؤثر سمجھتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے جلدی […]

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکا کی متعدد بڑی جامعات نے غیر ملکی طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئی وفاقی امیگریشن پالیسی کے نفاذ سے قبل 15 ستمبر تک امریکا واپس پہنچ جائیں، کیونکہ نئی پالیسی سے ان کے قیام کی مدت اور تعلیمی پروگرام مکمل کرنے کے طریقہ کار پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ہارورڈ، کولمبیا، […]

مودی حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی، کاکروچ جنتا پارٹی نے دوبارہ بڑے مارچ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی میں NEET پیپر لیک تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا کاکروچ جنتا پارٹی نے 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر تک پرامن مارچ کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے مطابق جنتر منتر پر احتجاج ختم ہوئے ابھی چار ہفتے ہی گزرے ہیں لیکن 25 جولائی کو حکومت کی جانب سے دی […]

امریکا اور کینیڈا میں تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکا نے کینیڈا کی قریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی درآمدی اشیا پر 50 فیصد محصولات عائد کردیے ہیں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی اقدام کے جواب میں […]

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’امریکی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ابھی وہ ’درست معاہدے‘ کے لیے تیار نہیں۔ دوسری جانب تہران نے […]

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روس کا دوہرا حملہ: 16 افراد ہلاک، 130 زخمی

یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریح میں قائم ایک شاپنگ سینٹر پر روس کے ڈرون حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یوکرینی حکام کی جانب سے ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق علاقائی […]

ملائیشیا کے وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس […]

ایران جنگ میں بڑا نقصان؛ امریکا کے دفاعی تیل ذخائر کم ترین سطح پر پہنچ گئے

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث امریکا کے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (SPR) میں خام تیل کا ذخیرہ 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو سے گزشتہ ہفتے مزید 53 لاکھ بیرل خام تیل نکالا گیا جس […]

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی ہے، سفیر طاہر حسین اندرابی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق تخفیف اسلحہ کانفرنس دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے جہاں تخفیف اسلحہ اور اسلحے پر کنٹرول سے متعلق معاہدوں پر مذاکرات ہوتے ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ […]